تاجروں کی معیشت میں اہم کردار، حکومت تاجروں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے: رانا شاہ زیب
ملتان: انجمن تاجران چونگی نمبر 22کے صدر رانا شاہ زیب نے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک معیشت کو پروان چڑھانے میں تاجروں کا اہم کردار ہے جس طرح تاجر باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں حکومت کو بھی چاہیے کے اسطرح تاجروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے سڑکوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر لائٹس اور ڈیلی صفائی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ کوڑا کرکٹ اور اڑتی ہوئی مٹی دھوئیں میں شامل ہوکر سموگ کا باعث بنتی ہے اس سے چھٹکارا مل سکے۔ چونگی نمبر 22کے صدر رانا شاہ زیب نے مزید کہا کہ تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنا اپنا فرض سمجھتاہوں۔استقبالیہ میں سرپرست اعلی ملک ارشد بھٹہ،سرپرست ملک عظیم بھٹہ، سینئر نائب صدر حاجی ارشاد، چیئرمین ملک ذیشان عظیم بھٹہ، نائب صدر شیخ شیراز احمد، جنرل سیکرٹری ملک مشتاق، انفارمیشن سیکرٹری زاہد فورمین، چیئرمین مجلس عاملہ ملک شوکت بھٹہ، چوہدری ارشد، عرفان صدیقی، حسن فدا،شیخ علی، بلال پوم ودیگر نے شریک تھے۔










































Visit Today : 190
Visit Yesterday : 608
This Month : 9613
This Year : 57449
Total Visit : 162437
Hits Today : 8170
Total Hits : 781326
Who's Online : 4






















