محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اجلاس ، آئین میں تبدیلی کے خلاف ہر سطح پر احتجاج ہوگا: محمود خان اچکزئی
پشاور: محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اجلاس ، 27 ویں آئینی ترمیم اور بلاول بھٹو کی ٹویٹ میں بتائے گئے ممکنہ نکات تفصیلی زیر بحث آئے۔ اجلاس کے شرکاء نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کو ملکی نظام کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک غیر نمائندہ فارم 47 کی پیداوار اسمبلی و سینیٹ کے ذریعے جس میں اپوزیشن لیڈرز تک بھی موجود نہیں ، سے آئین میں چھیڑ چھاڑ پاکستان کی موجودہ نازک سیاسی صورتحال میں آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی آئین پاکستان کو پی ڈی ایم منشور میں تبدیل کرنے کی کوشش کا ہر سطح اور ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ مزید برآں آئین پاکستان سے کھلواڑ اور حکومتی چیرہ دستیوں پر پاکستان کے ہر طبقے بشمول سول سوسائٹی سے بامعنی روابط ،مشاورت اور شمولیت سے حکومتی گرینڈ منصوبے کا راستہ روکا جائے گا۔










































Visit Today : 190
Visit Yesterday : 608
This Month : 9613
This Year : 57449
Total Visit : 162437
Hits Today : 8146
Total Hits : 781303
Who's Online : 4






















