ملتان :  مسلم لیگ ن کے 35 برس سے دیرینہ کارکن صوبائی حلقہ 222 کے صدر رانا عبدالغفار طالب نے یونین کونسل 104 رانا واہن سے بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے اس حوالے سے رانا عبدالغفار طالب نے کہا ہے کہ میں قائد میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم میاں شہباز شریف،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور دیگر قائدین کا دیرینہ ساتھی ہوں تحریک نجات،عدلیہ بحالی تحریک سمیت دیگر تحریکوں میں حصہ لیا دو مرتبہ مارکیٹ ممبر بھی رہا پارٹی کے شانہ بشانہ صعوبتیں برداشت کیں اور مشکل ترین حالات کے باوجود آج بھی پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں انشاءاللہ پارٹی قیادت سے امید رکھتا ہوں کہ امید رکھتا ہوں کہ وہ ہم جیسے نظریاتی ورکرز کو بھرپور ترجیح دے گی انشاءاللہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے اور حلقہ کی عوام نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تو ان کے اعتماد پر بھرپور اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور علاقہ کے ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔