سینکڑوں نوجوانوں کے بیرون ملک روزگار کے مواقع ,,,ملتان میں اوورسیز یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت 200 سے زائد نوجوانوں کا سعودی عرب و قطر کے لیے انتخاب
ملتان: گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ خانیوال روڈ ملتان میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے اوورسیز یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت ٹیکنیکل ایجوکیشن اوروکیشنل ٹرینگ اتھارٹی (TEVTA) اور HAZA انسٹیٹیوٹ کے باہمی اشتراک سے بائیک رائڈر کے تقریباً 200 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ ان نوجوانوں کو سعودیہ عرب، اور قطر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملک منیر احمد پر نسل جی ٹی ٹی آئی خانیوال روڈملتان نے منتخب ہونے والے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیرون ملک جا کر اپنے ملک کا نام روشن کریں تا کہ بعد میں یہ ممالک ہمارے نوجوانوں کو ہی جاب کے لئے منتخب کریں اور یہ اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کا سبب بن سکیں۔ اس سلیکشن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا خانیوال نذر عباس کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو مسلسل محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کی۔ HAZA انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کی طرف سے حبیب اظہر سندھ پروجیکٹ ڈائریکٹر،نصیر اور طاہر فضل ریجنل ڈائریکٹر آپریشن پنجاب نے بھی منتخب امیدواروں سے خطاب کیا۔










































Visit Today : 190
Visit Yesterday : 608
This Month : 9613
This Year : 57449
Total Visit : 162437
Hits Today : 8170
Total Hits : 781326
Who's Online : 4






















