ملتان: پاکستان میں آسٹریا کے سفیر جناب وولف گینگ اولیور کوچیرا نے ریئل چینج کے سی ای او اور ایم ڈی کے ہمراہ ممبر کینٹونمنٹ بورڈ و ضلعی امن کمیٹی ملتان محمد یعقوب شیرا کی دعوت پر ملتان کینٹ بازار ایریا کا دورہ کیا۔اس موقع پر نواب فیروز خان، حازم ارشد، کلب عابد خان اور دیگر معزز شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔مہمانوں کو کینٹ کی تاریخی عمارتیں، قدیمی بازار اور فوڈ ایریا دکھائے گئے، جہاں انہوں نے مقامی ثقافت اور اہلِ ملتان کی مہمان نوازی کو سراہا۔یہ سفیرِ آسٹریا کا تعیناتی کے بعد پاکستان کے شہر ملتان کا پہلا دورہ تھا۔دورے کے دوران سفیر نے ملتان کینٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی صفائی، نظم و نسق اور ترقیاتی اقدامات کی تعریف کی۔