جنوبی پنجاب میں ای فائلنگ سسٹم کے نفاذ کے لیے تربیتی سیشنز کا آغاز،،،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کی ہدایت پر ای فائلنگ سسٹم کے نفاذ کی تیاری تیز
ملتان (صفدربخاری سے) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کی ہدایت پرجنوبی پنجاب
کے انتظامی محکموں ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ،واساملتان،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز،ڈیرہ غازی خان ،کوہ سلیمان،بہاولپور، اور ملتان کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیزپی ایچ اے ،پھاٹا، ماتحت اداروں، خودمختار باڈیزاور فیلڈ دفاتر میں الیکٹرانک فائلنگ سسٹم ای-فواس e-FOAS ) )کے مکمل نفاذ کےلئے ٹریننگ کا عمل جاری 
ہے ۔ اس اقدام کا مقصد پیپر لیس اور ڈیجیٹل پنجاب کا وژن مکمل کرنا ہے۔ تمام پرانی فائلز کی اسکیننگ اور ہارڈ فائل سسٹم کا خاتمہ لازم قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میںسول سیکرٹریٹ ملتان آفس میں ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عبدالصبور ٹھاکر نے کی ۔سیشن میں مختلف محکموں کےکے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سےسینئر پروگرام منیجر عبدالرؤف نے بریفنگ دی۔اس سے پہلے یہ ٹریننگ بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی دی جارہی ہیں تاکہ ای فائلنگ سسٹم ( eFOAS ) کے حوالے ٹریننگ سیشن کو ضلعی سطح پر کراکر سب کو ای فائلنگ کی جانب لایاجاسکےٹریننگ میں مختلف محکموں کی اتھارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے فوکل پرسن انجینئرارم عباس سمیت دیگر شریک تھے ۔









































Visit Today : 189
Visit Yesterday : 608
This Month : 9612
This Year : 57448
Total Visit : 162436
Hits Today : 8080
Total Hits : 781236
Who's Online : 3






















