ملتان: بزمِ حسان اور باکسز آف کائنڈننس کے اشتراک اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تعاون سے ہونے والے دو روزہ ریجنل لیول کے حسن نعت خوانی کے مقابلے اختتام پذیر پہلی پوزیشن گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کی ہاجرہ اور مدرسہ انجمن جامع رضویہ تعلیم القرآن کے وحید علی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشنز عائشہ بی بی تعمیر ملت سکول اور سراج احمد مدرسہ جامع العلوم اور جویریہ فیض اور شرجیل نوید نے حاصل کی پہلی پوزیشنز والوں کو ٹرافی اور 7،7 ہزار روپے نقد انعام دیے گئے اسی طرح دوسری پوزیشنز والوں کو 5،5 ہزار اور ٹرافی تیسری پوزیشن والوں کو 3،3 ہزار اور ٹرافی دی گئی اسی طرح تمام شرکاء کو انعامات سے نوازہ گیا اس موقع پر چیئر پرسن انیقہ وردہ نے کہا کہ نعت خوانی اللہ اور رسول ﷺ سے محبت اور ہم سب کی نجات کا ذریعہ ہے ممانان خصوصی راجہ محمد کوثر سعیدی، نعیم اقبال نعیم، فیاض احمد، فرحان شبیر، ارسلان انصاری، وائس چیئرمین اور جنرل سیکرٹری محمد اویس اور دیگر ممبران نے کہا کہ نعت خوانی کے مقابلے باعثِ ثواب اور برکت ہوتے ہیں نعت سننا اور سنانا ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ حسن قرآت و نعت خوانی کے مقابلے کرانے چاہیے نعت خوانی میں ملتان ریجن سے 50 طلباء و طالبات نے حصہ لیا آخر میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔