ملتان: انجمن تاجران حامد کمرشل سنٹر ممتاز آباد کے الیکشن میں چھ گروپ میدان میں آ گئے
ملتان : انجمن تاجران حامد کمرشل سنٹر ممتاز آباد کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے چھ گروپ سامنے آ گئے انجمن تاجران حامد کمرشل سنٹر ممتاز آباد کے الیکشن کے سلسلے میں چیئرمین الیکشن کمیٹی راجہ مدثر قریشی،وائس چیئرمین ملک نیاز بھٹہ،ممبران الیکشن کمیٹی چوہدری شہباز اختر،خواجہ محمد اشرف صدیقی کو شاہین گروپ،فرینڈز گروپ،اتحاد گروپ،اتفاق گروپ،برادر گروپ اور آزاد گروپ نے گروپ درخواستیں جمع کرائے اس سلسلے میں چیئرمین الیکشن کمیٹی راجہ مدثر قریشی،وائس چیئرمین ملک نیاز بھٹہ،ممبران الیکشن کمیٹی چوہدری شہباز اختر،خواجہ محمد اشرف صدیقی نے کہا کہ الیکشن شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا اور انتہائی ایمانداری ذمہ داری کے ساتھ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ بھی الیکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں الیکشن کے موقع پر قواعد و ضوابط پر عمل کریں جبکہ الیکشن کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنائیں گے۔








































Visit Today : 279
Visit Yesterday : 608
This Month : 9702
This Year : 57538
Total Visit : 162526
Hits Today : 11372
Total Hits : 784528
Who's Online : 7






















