ملتان: ادبی تنظیم “قلم حروف دوست” کے زیرِ اہتمام شاہد کاظمی (حق علی مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، صدارت ڈاکٹر ارسلان شمس نے کی
ملتان: چند روز قبل وفات پانے والے شاہد کاظمی(حق علی) مر حو م کی یاد میں قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے تاحیا ت چیئرمین نعیم کاظمی کی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ارسلان شمس نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف کالم نگار ماتمیے فا تح واسطی علی پور سے ریفرنس میں عمار یاسر، صائم زہری،حاجی زوار زاری، شیخ طارق بلال، طارق شاہ قادری جیلانی، سیدنو ا ش علی ز یدی وا سطی معروف شا عر اہلبیت، سید محمد نجف شاہ، سید محمد حسیب مہدی گردیزی،سید آصف رضا کردیزی،کے علاوہ شعراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر (مرحوم)کی یاد میں تاحیات چیر مین نعیم کاظمی نے کہا کہ مرحوم ایک نیک اور اچھے انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ ادب کی بہتری کے لیے کام کیا انہوں نے کہا کہ یہ حق اور سچ کا علم ہمیشہ اٹھائے رکھتے تھے اور یہ سید ہونے کے ناطے ان کی بہت ساری سید خاندان کے لیے خدمات کو بھی سراہا انہوں نے کہا ہے کہ حق علی کے نام سے منسوب تھے اور جہاں بھی کوئی ریفرنس یا کوئی ادب کی محفل ہوتی تو ان کو حق علی کے نام سے ہی یاد کیا جاتا تھا آخر میں مر حوم ادب کے لیے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گا اس موقع پر زوار مختیار مخلص، ذاکر عمار مہدی کربلائی،راشد سلیم، سید شبر عباس نقوی،سید سجاد عسکری کاظمی،سید علی مظہر کاظمی،سید عابد حسین گردیزی،ملک سعید اختر وینس، سید عشرت کاظمی،محمد عامر قادری،نے بھی شرکت کی اور مرحوم کے اصال ثواب کے لیے دعا کی گئی آخر میں ڈاکٹر ارسلان شمس نے کہا کہ مرحوم کی جو خدمات ہیں آئندہ بھی ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور میں ڈاکٹر ارسلان شمس نے تمام مہمان گرامی اور ریفرنس میں شرکت کے لیے آنے وآلے تمام ادبی دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں لنگر کا وسیع انتظا م کیا گیا تھا۔









































Visit Today : 244
Visit Yesterday : 608
This Month : 9667
This Year : 57503
Total Visit : 162491
Hits Today : 9866
Total Hits : 783022
Who's Online : 7






















