ہاکی بورڈ کا مطالبہ تحریک میں تبدیل. اولپمین کاشف جواد نے بھی حمایت کردی،، بورڈ بننے سے فنانشل معاملات حل ہو جائیں گے :کاشف جواد
ملتان : پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہاکی بورڈ بنانے کے مطالبے نےتحریک کی شکل اختیار کر لی ایک اور سابق اولپمین کاشف جواد نے بھی ہاکی بورڈ بنانے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اپنے بیان میں سابق اولپمین کاشف جواد نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں ہاکی بورڈ بنانے کے بیان پر کہا کہ ہاکی بورڈ بنانے سے فنانس کے معاملات حل ہو جائیں گے ہمیں کسی کی طرف دیکھنا نہیں پڑے گا ہاکی بورڈ بننے سے تمام ہاکی سٹیڈیم بورڈ کی تحویل میں آ جائیں گے جس سالانہ کروڑوں کی آمدن حاصل ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی بورڈ بننے سے اشتہاری کمپنیاں بھی دلچسپی کا مظاہرہ کریں گی جس سے فنانشل معاملات حل ہونگے اور کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو بھی فنڈز کے معاملات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا اولپمین کاشف جواد نے 2000 اور 2004 کے اولمپک میں پاکستانی سکواڈ کا حصہ تھے انہوں نے 180 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 86 گول کئے یاد رہے کہ اس سے قبل ہاکی بورڈ بنانے کی تجویز کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اولپمین رانا مجاہد. ہاکی لیجنڈ اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان. کوچ اور ہاکی فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری اولپمین شہباز سینئر. پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولپمین طاہر زمان. پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولپمین محمد عثمان بھی حمایت کر چکے ہیں




































Visit Today : 262
Visit Yesterday : 634
This Month : 15660
This Year : 63496
Total Visit : 168484
Hits Today : 5486
Total Hits : 870652
Who's Online : 8




















