ملتان: سول ڈیفنس ریجنل آفس میں سونیا اقبال کے اعزاز میں تقریب ,,, محنت، دیانتداری اور حب الوطنی سے ادارے کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے: نوشابہ مہوش
ملتان: ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نوشابہ مہوش اور سول ڈیفنس افسر ارشد حمید سندھو اور مس اقراء نے ریجنل آفس میں اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی پانے اور بہاولپور ریجن تبادلہ کے حوالہ سے سونیا اقبال کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا محنت ، دیانتداری اور جذبہ حب الوطنی کے جذبہ کےساتھ ہم کام کریں تو نہ صرف ادارے کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے بلکہ ہم حقیقی معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت کرسکتے ہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شہری دفاع کو فعال ترین ادارہ بنا کر ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے وزیراعلی کے ویژن کی تکمیل کیلئے ہمیں پرخلوص ہوکر اپنے فرائض سر انجام دینے ہیں اسی حوالہ سے تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کی جدید تکنیکی تربیت اور شعوری آگاہی کا عمل جاری ہے ریجنل آفس ملتان میں سونیا اقبال کی ادارے کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں اس دوران گروپ وارڈنز غضنفرملک ، خواجہ دلشاد احمد ، کلب عابد خان نے کہا ہر طرح کے ہنگامی حالات اور صورت حال میں شہریوں کو اپنا دفاع خود مضبوط بنانے اور وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنانے کے عمل کا حصہ بننا چاہیے اس لیے ضروری ہے ہر شہری سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرے اور ملک وقوم کی خدمت کیلئے سول ڈیفنس ریزیلینس کو جوائن کرنا چاہیے تقریب کے دوران سونیا اقبال کو گلدستے اور یادگار سوینیر پیش کی گئی۔









































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 608
This Month : 9668
This Year : 57504
Total Visit : 162492
Hits Today : 9911
Total Hits : 783067
Who's Online : 5






















