ملتان:  نو منتخب ممبرز پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ،رانا محمد ندیم کانجو،چوہدری محمد سعید،سلمان گھمن نے کہا ہے کہ وکلاء نے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا وکلاء کے وقار،مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے باز وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشاءاللہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر محمد اظہر مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرگانہ،ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگر،جنرل سیکریٹری عدنان احمد ودیگر وکلاء کی جانب سے مبارکباد کے موقع پر کی گئی ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری نے عدلیہ کی بحالی،ائین و قانون کی بالادستی کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں انشاءاللہ تمام مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ترجیح بنیادوں پر وکلاء برادری کے مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائیں گے ۔