ملتان: ملتان لائنز کلب آف گِوِنگ لائٹس کی آفیشل وِزٹیشن سے تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائنز کلبز خدمتِ انسانیت کے عظیم مشن پر گامزن ہیں، جہاں ہر رکن معاشرتی بھلائی، تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ نوجوان نسل کو بھی رضاکارانہ خدمت کے میدان میں آگے آنا چاہیے تاکہ ایک بہتر اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔اُنھوں نے مزید کہا ملتان لائنز کلب آف گِوِنگ لائٹس کی کارکردگی قابل شتائش ہے جس نے قلیل عرصے میں عوامی خدمت کے کئی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ صدر غلام عباس بھٹی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب میں لائنز کلب آف گِوِنگ لائٹس کے ممبران نے سیلاب متاثرین کے لیے خیمے، راشن،اور کپڑوں کی فراہمی اور میڈ ئیکل کیمپ کے زریعے بھر پوُر اقدمات کئے گیے۔ کلب کی سالانہ روپوٹ سیکرٹری شاہد احمد نے پیش کی۔جبکہ لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان کے سابق سر براہ محمد افضل سپرا، جی ایم ٹی لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان چوہدری الطاف شاہد، سابق ڈسٹر کٹ گورنر لائنز کلبز میاں جاوید اقبال، ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر پروفیسر اعظم حسین، پرفیسر امجد رامے،فرخ عمر چوہدری،رانا زیشان نون،عبد الحمید بھٹی،محمد زوہیب،ریاض احمد سیال، ڈاکٹر اعجاز احمد، آصف اقبال، نذیر حسین، میڈیم فرازانہ شبیر،میڈیم مریم معروف،چوہدری شاہد رسول،سلیم احمد بھٹی،عبدالعزیز بھٹی،لیاقت حسین، امتیاز احمد،زبیراحمد، امتیاز،محمداسلم،محمد عثمان ملک ودیگر عہدیداران اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ اور دیگر مہمانان کو ملتان اجرک پیش کی گئی۔