بزمِ ندیم کے ماہانہ 109ویں مشاعرے اور دسویں سالگرہ پر شاندار تقریب ،، شہر بھر کے معروف شعرا، ادیب، اساتذہ، اور اہلِ ذوق کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان: بزمِ ندیم کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بزم ندیم نے گزشتہ دس برسوں میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے،نوجوان نسل میں شاعری اور ادب سے محبت پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بزم ندیم کا مقصد صرف مشاعرے منعقد کرنا نہیں بلکہ ادب کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی، رواداری اور مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے اور ادب کی خدمت اور مشاعرے کا سلسلہ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ تاحیات جاری رکھوں گا۔انہوں
نے مزید کہا کہ بزم ندیم کے پلیٹ فارم سے درجنوں نوجوان شعرا نے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا
جو آج ملک بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے بزمِ ندیم کے ماہا نہ109 ویں مشاعرے او ر دسویں سالگرہ اور محفل موسیقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشاعرے کی صدارت مولانا منظور احمد آفاقی نے کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر دلشاد رانا مہمانِ اعزاز محمد اشرف جاوید تھے۔ مشاعرے سے سینئر شاعر اور دیگر شعرا حضرات میں عابد غازل، بشیر ملتانی، اشتیاق احمد شاہد، محبوب احمد کمال، انعام الحق انعام، مونس ہاشمی، خضر حیات مون، عدنان سحر خان، طفیل بلوچ، مسرور حسین صدیقی، عبدالحلیم جہانگیری، سلیم کاشر، تانیہ عابدی، ملیحہ فرحت نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور بزم ندیم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ بزم ندیم کے آئندہ ادبی سال کے لیے نئے اہداف کا اعلان کیا گیا۔جبکہ تقریب میں معروف گلوکارہ شمیم انصاری اور آل محمد علی شاہ غزلیں سنُا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔









































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 608
This Month : 9668
This Year : 57504
Total Visit : 162492
Hits Today : 9906
Total Hits : 783062
Who's Online : 5






















