لاہو/ملتان : خالد مقبول صدیقی چیرمین ایم کیو ایم پاکستان نے ایم کیو ایم پنجاب کے مرکزی آفس پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم پنجاب کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کے بعد ایک پر ہجوم پریس کانفرنس ، اس موقع پرصدر پنجاب عابد علی گجر اور سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ بھی موجود تھے خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ پر قانون سازی مکمل کر کے ایک احسن اقدام کیا ہے جس پر پنجاب اسمبلی اور پنجاب حکومت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اسی سلسلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کر کے انھیں مبارک باد بھی پیش کرونگا انھوں نےمزید کہا کہ آرٹیکل 140 A کا قانون منظور کر کے پنجاب کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پنجاب سے پڑھے لکھے متوسط طبقے کے لوگوں کو انتخابات میں ٹکٹ جاری کر کے اپنا فرض پورا کرتی رہے گی میں ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے مسائل کے شکار لوگوں میں امید کی کرن کو دیکھ رہا ہوں انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کراچی کی طرح یہاں سے بھی پڑھے لکھے موٹرسائیکلسٹ یہاں کے ایوانوں کا حصہ بنیں گے انھوں نے پنجاب میں ایم کیو ایم کے پیغام کو مزید تیزی سے پھیلانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقعہ پر ایم کیو ایم کی بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے اپنے خطاب میں چئیر مین خالد مقبول صدیقی کو پنجاب ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور پنجاب میں بار بار آنے کی دعوت دی اس موقعہ پر صدر پنجاب عابد علی گجر اور سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے