ملتان : پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک عاشق بھٹہ نے کہا ہے کہ وزیر محنت جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں بھی ورکر ویلفیئر ڈائریکٹ قائم کرنے کے لیے خصوصی توجہ دیں کیونکہ یہاں پر مزدور پیشہ طبقہ کی کثیر تعداد ہے جن کے بہت زیادہ مسائل ہیں ورکرز ویلفیئر سیکٹریٹ سیالکوٹ میں بنانے کے فیصلے کو خوش آئین قرار دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک عاشق بھٹہ نے ڈویژنل نائب صدر کے لیے ملک محمد عابد اسلم عوان کو نوٹیفکیشن جاری کیا اس موقع پر ملتان ڈویژن صدر نادر سلطان ضلع لیبر بیورو کے صدر سید مبشر حسین ملک فیاض حسین کھوکھر، مہر الطاف عوان،چیئرمین وقاص گجر، اور چیئرمین امان اللہ انقلابی،یونین کے جنرل سیکرٹری رانا محمد افضل،ملک عمران ارائیں،اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ملک عاشق بھٹہ نے کہا کہ پنجاب کے وزیر محنت نے ورکرز ویلفیئر سیکٹریٹ سیالکوٹ میں بنانے کے فیصلے کوخوش آئین قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں بھی ورکر ویلفیئر ڈائریکٹ قائم کیا جائے تاکہ محنت کشوں کو پائی جانے والی پریشانی کا سد باب ہو سکے عاشق بھٹہ نے مزید کہا کہ صنعتی اداروں کے مزدوروں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے بند پڑے کارخانوں کو چالو کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اس موقع پر ملک عابد اسلم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے نائب صدر منتخب ہونے پر عاشق بھٹہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ مزدوروں کے مسائل کے حل کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔