ایم این ایس یو ای ٹی ملتان میں پاک ترک دوستی کے دن کی شاندار تقریب،،پاکستان اور ترکی کے قومی ترانوں سے تقریب کا آغاز، دوستی کے جذبے کو سراہا گیا
ملتان : پاکستان ترک دوستی کے دن کو منانے کےسلسلے میں ایم این ایس یو ای ٹی میں شاندار سیمینار کا انعقادہوا۔جس کی صدارت محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان نے کی ۔ جس میں ترکی سےبطور مہمانِ خصوصی محترمہ سمیہ صاحبہ اورمسٹر محمد نے شرکت کی اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی طلباء بھی ترقی کاسفرجاری رکھیں ہم ہرسال پاکستانی طلباء کو ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں جو ترکی کی عوام اور حکومت کے تعاون سے فلی فنڈڈ ہوتے ہیں یہاں تک کہ ترکی آنے جانے کا کرایہ بھی دیاجاتاہے اور اس اسکالرشپ کی سہولت ایف اے،ایف ایس سی کرنےکے بعدطلباء کودی جاتی ہے۔تقریب کےآغازکے موقع پر پاکستان اور ترکی کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔سمینارمیں دونوں ممالک کی دوستی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر سلطان اور رجسٹرار یو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹرعاصم عمر نے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیااورکہاکہ ہم دو ملک ایک قوم ہیں ہم ترک عوام کے شکرگزار ہے کہ ان کی این جی اوز پاکستان میں 2001سے پاک ترک اسکولز چلارہی ہیں ملتان میں بھی ان کی دوبرانچیں کام کررہی ہیں ایک علی چوک دوسری ایم پی ایس روڑ جہاں بچوں کو ترک زبان بھی سکھائی جاتی ہے ۔محترمہ سمیہ نے اپنے خطاب میں پاکستان سے اپنی گہری محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور ترکی کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس دن کو پاک ترک دوستی کی علامت قرار دیتے ہوئے اسے آئندہ بھی شاندار انداز میں منانے کے عزم کا اظہار کیاپاک ترک دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔









































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 608
This Month : 9668
This Year : 57504
Total Visit : 162492
Hits Today : 9918
Total Hits : 783074
Who's Online : 4






















