ملتان (صفدربخاری سے) بزم حسان و باکسز آف کائنڈننس کی چیئر پرسن انیقہ وردہ نے کہا ہے کہ نبی ﷺ کی نعت پڑھنا ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ ہے نعت پڑھنا اور سننا عین عبادت ہے اور اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزمِ حسان و باکسز آف کائنڈننس کے زیرِ اہتمام ملتان ریجن کے سکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان مقابلہ حسن نعت سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ماہر تعلیم راجہ محمد کوثر سعیدی نے کہا کہ پہلے سکولوں میں بزمِ ادب ہوا کرتے تھے جو کہ اب نہ ہونے کے برابر ہیں بزمِ ادب میں طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے حسن نعت اور تلاوت کے مقابلے ہوا کرتے تھے آج کے طلبہ موبائل فونز میں مصروف ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے ہمیں دوبارہ سے سکولوں میں بزمِ ادب کے پروگرام کرانے ہوں گے اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا نمازِ پنجگانہ اور قرآن کی تلاوت کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہوگا اسی میں ہماری نجات ہے تقریب سے شیر افگن خان، محسن رضا سعیدی، محمد ارسلان انصاری، محمد اویس، طیب عامر، حافظ احسان اللہ، زین بھٹہ، محمد ابرار، مہدی رضا، رمنا بشیر، تنزیلہ ناز، حدیقہ اسلام، مسز خان درانی نے خطاب کیا مقابلے میں ملتان ریجن کے اسکولوں کے 50 طلباء و طالبات نے حصہ لیا فائنل مقابلے اور تقسیمِ انعامات کی تقریب آج ہوگی ججز کے فرائض راجہ محمد کوثر سعیدی، شیر افگن خان اور محسن رضا سعیدی نے ادا کیے۔