ملتان: جنرل منیجر سوئی گیس احمد جواد خان خاکوانی کی عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت، شکایات کے فوری ازالے کے احکامات
ملتان : جنرل منیجر سوئی گیس ڈسٹری بیوشن احمد جواد خان خاکوانی نے سوئی گیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ جنرل منیجر نے صارفین کے مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس صارفین کو سہولیات کی فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی شکایت یا تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے تعاون سے سروس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گااس موقع پر چیف انجینئر بین یامین شاہد، ڈپٹی چیف سیلز آفیسر عثمان کریم بیگ، سینئر انجینئر منیب قریشی، سینئر بلنگ آفیسر اعظم منظور اور سینئر انجینئر جنید عوری بھی موجود تھے۔افسران نے شہریوں کو گیس بلنگ، کنکشن اور پریشر سے متعلق مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔شہریوں نے جنرل منیجر احمد جواد خان خاکوانی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے سیشن باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تو عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔









































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 608
This Month : 9668
This Year : 57504
Total Visit : 162492
Hits Today : 9921
Total Hits : 783077
Who's Online : 4






















