ملتان :  سول سوسائٹی کے سینئر ممبران کا سیف سٹی ملتان ہیڈکوارٹرز کا دورہ سول سوسائٹی کے سینئر ممبران نے چیف کوارڈینیٹر شاہد محمود انصاری کی قیادت میں سیف سٹی ملتان کا دورہ کیا، جہاں ایس پی سیف سٹی ملتان نصراللہ وڑائچ نے وفد کو خوش آمدید کہا اور سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری جدید سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایس پی صاحب نے بتایا کہ کس طرح پورے شہر میں نصب جدید کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، جس سے جرائم کی شرح میں کمی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وفد کو سیف سٹی کے اہم ڈیجیٹل اقدامات پر بھی آگاہ کیا گیا، جیسے کہ ورچوئل بلڈ بینک، جو ہنگامی حالات میں فوری خون کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے، اور پبلک سیفٹی ایپ، جو شہریوں کو اپنے موبائل کے ذریعے کسی بھی واقعے کی اطلاع دینے یا مدد طلب کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔یہ تمام اقدامات سیف سٹی ملتان کے اس عزم کا اظہار ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسمارٹ پولیسنگ معاشرہ تشکیل دیا ہے،اس موقع پر شاہد محمود انصاری سمیت سول سو سائٹی کے سینیئر رہنماوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سیف سٹی پراجیکٹ دراصلشہریوں کیلیے تحفظ پر مبنی معاشرے کا استعارہ ثابت ہوگا اور شہریوں کے تحفظ سمیت انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ بھی ہے ایسے بہترین سسٹم کے قیام پر پوری سول سو سائٹی کی جانب سے حکومت اور حکام کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے،وفد میں سینیر سماجی رہنماوں ڈاکٹر ہمایوں شہزاد۔ چیئرمین شعور ترقیاتی تنظیم ۔ ڈاکٹر مرید حسین ملک ایچ او ڈی ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اسٹڈیز بی زیڈ یو۔ اورنگ زیب خان بلوچ سابق نائب صدر ہائی کورٹ بار، اور چیف آرگنائزر سی ایس ایف. سوشل تھنکر میاں نعیم ارشد ۔ عادل محمود وائس چیئرمین سول سوسائٹی فورم احسان خان سدوزئی چیئرمین سول سو ساۂٹی۔ ملک امیر نواز جنرل سیکٹری شعور ترقیاتی تنظیم میڈم طاہرہ نسیم چیئرپرسن سول سو ساۂٹی . منور خورشید صدیقی سینئر رکن سول سوسائٹی اقبال خان بلوچ نائب صدر۔ ڈاکٹر فاروق لنگاہ سینئر ممبر سوسائٹی۔ زمان اکبر چوھدری نور الاسلام امین سینئر رکن سید قمر ہاشمی سینئر ممبر ،جواد امین قریشی کوآرڈینیٹر سول سوسائٹی نیٹ ورک۔ فرحان الحق سینئر ممبر سول سوسائٹی حاجی خلیل راں سینئر رکن ۔ ملک تصور حیات۔ عبدالسلام سندھو شریک تھے۔