ملتان :  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانوندان بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر کچہری پارکنگ کی بار ممبران کیلیے پارکنگ پلازہ میں منتقلی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا ہے کہ چوک کچہری کے پارکنگ اسٹینڈ کی پارکنگ پلازہ میں منتقلی سے وکلا برادری اور شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا اس کا تمام تر سہرا ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک جاوید ڈوگر ۔ جنرل سیکرٹری ملک محمد عدنان بار کی ایگزیکٹو کمیٹی تمام وکلا برادری اور کمنشنر ۔ ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او ملتان کے سر ہے وکلا برادری اور شہریان ملتان اس کاوش پر خراج تحیسن پیش کرتے ہیں بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے مزید کہا کہ چوک کچہری پر ٹریفک کا اژدھام تھا جسکی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک کے مسائل جنم لے رہے تھے جھگڑے روز کا معمول بن چکے تھے ان حالات میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک جاوید ڈوگر ۔جنرل سیکرٹری ملک محمد عدنان نے اپنی ایگزیکٹیو کے ساتھ مل کر پارکنگ کے ایشو کے حل کیلیے اپنی کاوشیں تیز کردیں اور کمشنر ملتان ڈی سی ملتان اور سی ٹی او ملتان کے ساتھ مشاورت کے عمل جو تیز کرتے ہوئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرانے کا بیڑا اٹھالیا تاکہ پارکنگ کا ایشو حل ہوسکے ان تمام تر کاوشوں کے بعد وکلا برادری کا پارکنگ پلازہ مکمل ہوا اور چوک کچہری سے وکلا کی وہیکلز کے لیے پارکنگ پلازہ میں منتقلی کا عمل مکمل ہوا وکلا کی وہیکلز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے لیےوسیع پارکنگ کا آغاز پارکنگ پلازہ میں کردینا احسن اقدام ہے دوسری جانب شہریوں ۔کچہری میں آئے سائلین کے لیے چوک کچہری فلائ اوور کے نیچے منظم انداز اور حدود متعین کردی گئی ہے جوکے شہریوں اور سائلین کے لیے اطمینان بخش ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی موجودہ کیبنٹ صدر ملک جاوید ڈوگر کی قیادت میں وکلا برادری کی خدمت اور مسائل کے حل کےلیے دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں۔