ملتان : محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیMNS UET) )ملتان اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشنPSIC) )کے درمیان ایک مفاہمتی یاد داشتMoU) )پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد تعلیم، ہنر مندی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہےاور ساتھ ہی یوای ٹی ملتان کے طلباء کی جانب سے تیار کی گئی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرناشامل ہے اسٹوڈنٹس کی جانب سے تیار کی گئی اشیا ءکو پنجاب سمال کارپوریشن اپنے شوروم میں جگہ دے گی اور ساتھ ہی بڑے صنعتی ادارے کے ساتھ ڈیل کرانے میں یونیورسٹی کو مددفراہم کرےگی۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر سلطان نے کہا کہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طلباء کو معیاری پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،اور یہ معاہدہ صنعت و تعلیم کے تعلق کو مزید مضبوط کرے گا۔پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی ریجنل دائرریکٹر عمارہ منظور اوراسسٹنٹ دائریکٹر صوفیہ اقبال نے کہا کہ( PSIC )تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس تعاون کے ذریعے مختلف تربیتی پروگرامز، انڈسٹری وزٹ اور عملی تربیتhands-on training) )کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی، طلباء کی تربیت، اور کاروباری مواقع کے فروغ کے لیے اقدامات کریں گے۔اختتام پر دونوں اداروں کے نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک علاقائی صنعتی ترقی اور نوجوانوں کے روزگار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔آخر میں یو ای ٹی ملتان کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر نے معاہدے کو وصول کیااور امیدظاہر کی کہ یہ معاہدہ طلبا ء کیلئے نئی راہیں انڈسٹری میں اپنی تیار کردہ ایجادات کوپہنچانے کا بہترین زریعہ بنے گا۔