انجمن تاجران شریف پورہ کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام ، علی فوجی گروپ کا دوبارہ الیکشن کا مطالبہ
ملتان : انجمن تاجران اتحاد گروپ کے صدر علی فوجی، ڈاکٹر ارشد ، زوہیب انصاری اور دیگر عہدیداران نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران شریف پورہ کے 22 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمشنر عزیز الرحمن نے اپنے ساتھیوں چوہدری اشفاق اور عبدالمجید کے ساتھ مل کر منظم دھاندلی کے ذریعے مخالف گروپ کے امیدوار فرحان انصاری کو کامیاب کروایا، ان کے مطابق انجمن کے کل ووٹ 399 تھے مگر کاسٹ شدہ ووٹوں کی تعداد 401 نکلی، جو واضح دھاندلی کا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ ان کے پاس تحریری اور ویڈیو شواہد موجود ہیں، لیکن دوبارہ گنتی کے مطالبے کے باوجود الیکشن کمیشن نے ان کی بات نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن تھا مگر حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا، اتحاد گروپ کے رہنماؤں نے صدر انجمن تاجران خواجہ شفیق سے اپیل کی کہ وہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دے کر دوبارہ منصفانہ انتخابات کرائیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم دوسرےآل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز تنظیموں کے تعاون سے خود الیکشن کروانے پر مجبور ہوں گے، انہوں نے واضح کیا کہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا اور مخالفین کی تقریبِ حلف برداری نہیں ہونے دیں گے، پریس کانفرنس میں ایوب انصاری، محمد بلال، شاہنواز، محمد انور، محمد سعید، شہزاد قریشی، محمد اویس، ڈپٹی مشتاق، غلام محی الدین، علی اصغر، عمران انصاری، امجد غنی، شہباز انصاری سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔









































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 608
This Month : 9668
This Year : 57504
Total Visit : 162492
Hits Today : 9904
Total Hits : 783060
Who's Online : 5






















