بی سی جی چوک انجمن تاجران کے الیکشن کی تیاریاں مکمل — تین گروپوں نے امیدواروں کی فہرستیں جمع کرا دیں، الیکشن شیڈول جلد جاری ہوگا
ملتان : انجمن تاجران بی سی جی چوک کے عدالت کے حکم پرہونے والے الیکشن کے سلسلے میں تین گروپوں شاہین گروپ کے امیدوار صدر چوہدری بنیامین ساجد،جنرل سیکرٹری شیخ دانش علی، اتحاد گروپ کے صدر کے امیدوار اظہر اقبال،جنرل سیکرٹری محمد اسلم اور اتفاق گروپ کے صدر کے امیدوار چوہدری سفیان،جنرل سیکرٹری محمد زبیر کلیار نے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین چوہدری شہباز اختر،وائس چیئرمین خواجہ اشرف صدیقی،ممبر عاصم اقبال ایوبی کو الیکشن میں حصہ لینے کے سلسلے میں گروپ درخواست جمع کرا دی ہیں اس سلسلے میں چیئرمین الیکشن کمیٹی چوہدری شہباز اختر نے کہا ہے کہ گروپ درخواستیں وصولی کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا اس سلسلے میں ہم ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ انشائاللہ الیکشن کرائیں گے اور پرامن الیکشن کے انعقاد کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا اور الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کیا جائے گا اور الیکشن ڈے کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا الیکشن میں حصہ لینے والے تاجر گروپس امیدواروں کو چاہیے کہ وہ پرامن انداز میں الیکشن کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں الیکشن درخواستیں جمع کرانے کے موقع پر منیر اقبال جنجوعہ،راؤ محمد اصف،جمشید وقاص ارائیں، ملک افتاب اعوان سلمان یوسف خان،مرتضی گجر،ولید احمد جٹ،ملک عمران ڈوگر عمران مانی رانا خلیل احمد اطہر سعید چوہدری سعید احمد عبدالستار خان محمد اظفر امیر خان محمد زاہد سلطانی راؤ امجد علی یعقوب اعوان محسن جٹ افتاب جٹ جمعہ خان بھی موجود تھے









































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 608
This Month : 9668
This Year : 57504
Total Visit : 162492
Hits Today : 9873
Total Hits : 783029
Who's Online : 7






















