مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ جنوبی پنجاب کا اجلاس اور علمی سیمینار “مہدویت اور عصرِ حاضر کے تقاضے” جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں منعقد
ملتان: مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام اجلاس صوبائی مجلس عاملہ اور علمی سیمینار بعنوان مہدویت اور عصر حاضر کے تقاضے کا جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں انعقاد ہوا۔علمی سیمینار میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ضلع ملتان،خانیوال،مظفرگڑھ،جلالپور پیروالا کے علماء کرام نے شرکت کی۔ صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں صوبائی صدر کا انتخاب ہوا اور علامہ قاضی نادر حسین علوی کو مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ جنوبی پنجاب کا صدر منتخب کیا گیا۔ سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی ،مرکزی نظارت کے رکن علامہ عسکری الہدایت،سربراہ مجلس اتحاد المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری،پرنسپل جامعہ عمران ابو طالبٔ جتوئی علامہ غلام عباس یزدانی،صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی،برادر فضل عباس نقوی چیئرمینHDMC پاکستان،علامہ طاہر عباس نقوی ودیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مہدویت ایک عالمی نظریہ ہے عدل و انصاف کا قیام پر انسان کی ضرورت اور یہی تو علامت ظہور امام مہدیٔ ہے۔اس وقت انسانیت کی امید ہی آمد امام وقت ہے ضروری ہے کہ ہم انتظار امام زمان کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو تیار بھی کرے۔ہم سب پر لازم ہے کہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے اپنے فرائض پر مبنی ہوتی ذمہ داری کے ساتھ انجام دے۔مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ کا پلیٹ فارم ملک بھر کے علماء کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور مشترکہ مقاصد کے لیے متحد کرنے کا ذریعہ ہے نو منتخب صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیم کے مقاصد، عوامی رابطوں اور نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ علمی سیمینار میں علامہ محمد حسین حیدری پرنسپل جامعہ باقر العلوم الجعفریہ مظفرگڑھ،علامہ ظفر حسین حقانی پرنسپل جامعہ امام علیٔ ملتان،علامہ مختار حسین نقوی پرنسپل جامعۃالعباسٔ خانیوال،مولانا امیر حسین نقوی،قاری حسین مہدی پرنسپل دانشگاہ امام حسنٔ عبدالحکیم،مولانا ثمر عباس نقوی،مولانا ثقلین عباس نجفی،برادر جواد رضا جعفری،مولانا فرخ شمسی، علی مصدق رضا ریجنل صدر ISOجنوبی پنجاب ،مولاںا مظہر حسین،مولانا اللہ دتہ،مولانا صفدر حسین کانجو و دیگر نے شرکت کی ۔









































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 608
This Month : 9668
This Year : 57504
Total Visit : 162492
Hits Today : 9890
Total Hits : 783046
Who's Online : 6






















