ملتان :  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سیکرٹری جنرل ایم کیوایم پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگر ترقی کی طرف لے کر جانا ہے تو بلدیاتی نظام کو طاقتور بناناہوگا دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کا راز لوکل گورنمنٹ نظام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور زون و اراکین کمیٹی کے ساتھ لوگورنمنٹ کے نظام کے فعال ہونے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جلد از جلد پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ٹاؤن اور یوسی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو سکے مذید کرامت علی شیخ نے کہا کہ دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کا راز لوکل گورنمنٹ نظام ہے پاکستان کو اگر ترقی کی طرف لے کر جانا ہے تو بلدیاتی نظام کو طاقتور بناناہوگا جس کی مثال سید مصطفیٰ کمال ہے جسے ایک مرتبہ کراچی کا موقع ملا اس نے کراچی کا نقشہ بدل کر رکھ دیا جو کراچی دنیا کے 60 بڑے ملکوں سے بڑا شہر ہے اس سے ثابت ہو تاہے پاکستان کو ترقی کی رہ پر گامزن ہو سکتا ہے اگر بلدیاتی نظام کو طاقتور بنا دیا جائے تاکہ بہترین قیادت نکل کر اگے آسکے اجلاس میں شامل افس سیکرٹری مرزا سعید احمد بیگ لاہور زون کے صدر ارتظی کاظمی سینیئر نائب صدر واحد گجر لاہور ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری چودھری تنویر گجر سینیئر نائب صدر لاہور زاہد خان بی اے خان ایڈوکیٹ عدنان ایڈوکیٹ شیخ ساجد علی افتخار علی شاہ ودیگر نے شرکت کی ۔