ملتان: روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کا صدر ملک امجد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ممبران کی متفقہ رائے سے چوہدری شہباز علی چٹھہ کو سال 2026-27 کے لیے روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر کلب کے موجودہ صدر، سابق صدور اور ممبران جنرل سیکریٹری پروفیسر اعظم حسین سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔جبکہ خزانچی مرزا شاہد حسین، ذونل کودنیٹربرائے ساوتھ محمد سلیم ناصر، علی مراد صدیقی، حاجی عمر بھٹہ،عروج فاطمہ نے چوہدری شہباز علی چٹھہ کو مبارک باد دی اور اُن کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شہباز علی چٹھہ ایک فعال، محنتی اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں۔ اُن کی قیادت میں کلب کی سماجی، فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مزید وسعت آئے گی۔ ذونل کوادنیٹربرائے ساوتھ محمد سلیم ناصر نے کہاکہ روٹری کلب ملتان مڈٹاون کے ممبران ہمیشہ انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں رہیے ہیں، اور نئے منتخب صدر کی قیادت میں کلب کے جاری منصوبوں میں مزید بہتری اور شفافیت آئے گی۔چوہدری شہباز علی چٹھہ نے اس موقع پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب کے سینئرز کے مشورے اور رہنمائی سے عوامی خدمت کے نئے پروگرامز شروع کریں گے، بالخصوص تعلیم، صحت، صاف پانی،پولیو کے خاتمے اور نوجوانوں کی ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔