گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے وفد کی ملاقات، قیادت صدر پنجاب نصیب علی تبسم نے کی
ملتان: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے وفد کی ملاقات، قیادت صدر پنجاب نصیب علی تبسم نے کی، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے وفد میں سینئر نائب صدر شعیب ڈھلوں ، نائب صدر اعجاز الحسن ، جنرل سیکرٹری عادل جاوید چوہدری ، انفارمیشن سیکرٹری محمد عدنان لودھی ، فنانس سیکرٹری رانا امجد گلزار ، ممبر گورننگ باڈی طیب طاہر ، محمد فیاض قادری ، حفیظ الرحمن ، چیئرمین الیکشن کمیٹی عاصم لطیف چوہدری ، چیئرمین میڈیا پروفیشنل پینل لاہور عارف اقبال بھٹی ، سرپرست میڈیا پروفیشنل پینل لاہور امجد سعید ، وائس چیئرمین میڈیا پروفیشنل پینل لاہور محمد یاسین ،سابق سینئر نائب صدر ایم ڈبلیو او لاہور اصغر علی ، سابق انفارمیشن سیکرٹری ایم ڈبلیو او لاہور شفقت چوہان ،نائب صدر میڈیا پروفیشنل پینل لاہور تنویر صادق ،، سی ای او اے ون لیب میاں وقاص ،رانا بابر مسعود خان ، ممبر پاکستان ویڈیو ایڈیٹرز ایسوسی ایشن محمد عقیل ، گروپ لیڈر ایم ڈبلیو او راولپنڈی سید ثاقب شاہ ، صدر ایم ڈبلیو او راولپنڈی تنویر احمد، سرپرست اعلی ایم ڈبلیو او گوجرانوالہ طلال قدرت بٹ ،سینئر نائب صدر ایم ڈبلیو او گوجرانوالہ سیف اللہ وریا ، انفارمیشن سیکرٹری ایم ڈبلیو او گوجرانوالہ ابوسفیان ملہی ، عہدیداران ایم ڈبلیواو سرگودھا چوہدری کاظم علی ، اعظم اقبال ،محمد زید جبار نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے صدر نصیب علی تبسم نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو صحافیوں کی طرح پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے سرکاری سطح پر کسی بھی قسم کی سطح پر مراعات نہیں مل رہیں حالانکہ میڈیا ورکرز اخبارات اور ٹی وی چینلز میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں مگر تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ میڈیا ورکرز کو صحافیوں کی طرح تمام سہولیات ملنی چاہیے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میڈیا ورکرز سامنے نہیں ہوتے مگر پیچھے بیٹھ کر ساری محنت آپ کی ہوتی ہے چونکہ آپ پیچھے بیٹھ کر کام کرتے ہیں آپ چھپے ہوتے ہیں آپ کو اس طرح کی سہولیات اور حقوق نہیں ملتے میں سمجھتا ہوں جو سامنے ہیں آپ کی ان سے زیادہ محنت ہے یہ جو میڈیا اتنا آزاد ،اوپن اور فاسٹ ہے یہ سب آپ کی وجہ سے ہی ہے اگر آپ ایک دن کی ہڑتال پر بیٹھ جائیں تو سارا کام چل ہی نہیں سکتا آپ کے تمام مطالبات جائز ہیں میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں آپ کو جہاں بھی گورنر آفس کی مدد کی ضرورت پیش آئی ہم آپ کی آواز بلند کریں گے اور آپ کو ہماری جہاں بھی ضرورت ہو گی بھر پور مدد کریں گے۔ اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی و ٹکٹ ہولڈر پی پی 163 محمد فیاض بھٹی بھی موجود تھے ۔










































Visit Today : 246
Visit Yesterday : 608
This Month : 9669
This Year : 57505
Total Visit : 162493
Hits Today : 9936
Total Hits : 783092
Who's Online : 5






















