ملتان: تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ آصف انور کے استقبالیہ سے ایم این اے زین حسین قریشی کا خطاب ،،، بلدیاتی نظام کو معاشی و سماجی ترقی کی ضمانت قرار دیا
ملتان: ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف راؤ آصف انور کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی زین حسین قریشی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کسی بھی معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہوتے ہیں فارم 47کے نتیجے میں بننے والی حکومت نے لوگوں سے ان کے بنیادی حقوق چھینے ہیں جو حق لوگوں کو آئین نے دیا ہے وہ بھی چھین لیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی بیروزگاری افراتفری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان کی مقبول ترین سیاسی پارٹی تحریک انصاف بھرپور طریقے سے تیار ہے تحریک انصاف کے تمام کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔زین حسین قریشی،راؤآصف انور نے مزید کہا کہ جس طرح 8فروری 2024کے جنرل الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اسی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام ہر یونین کونسل سے تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گئے عوام اپنے دیے گئے ووٹوں کی رکھوالی بھی کریں تاکہ جنرل الیکشن کی طرح ووٹ چوری نہ ہوسکے۔استقبالیہ میں ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ،ٹکٹ ہولڈر زاہد بہار ہاشمی، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مظفر جمیل،بابر کھوکھر، نسیم اقبال،عابد بخاری، مبین قریشی،عزیزخان،مصبا خان، راؤ بلال ودیگر شریک تھے۔








































Visit Today : 279
Visit Yesterday : 608
This Month : 9702
This Year : 57538
Total Visit : 162526
Hits Today : 11385
Total Hits : 784541
Who's Online : 5






















