ملتان: قصاب یونین ملتان سٹی کے عہدیداران کی حلف برداری اور عمرے کے ٹکٹ کی قرعہ اندازہ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد،رانا راشد عرف ببلو قصاب یونین کے صدر منتخب،قصاب یونین ملتان سٹی کی حلف برداری تقریب میں منتخب ہونے والے صدر رانا راشد عرف ببلو نے عمرے کے ٹکٹ پانے والے خوش نصیب قصاب محمود علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قصاب یونین نے ملتان کے قصابوں کے بنیادی مسائل جن میں مارکیٹ کمیٹی،بلاوجہ کے چالان،ایکسڑا فیسز و دیگر معاملات کو حل کیا ہے اور ایک سال کی بجائے قصابوں کے ریونیو سے عمرے کے ٹکٹ کی شفاف قرعہ اندازہ کراتے ہوئے ملتان کے ایک قصاب کو عمرے کا ٹکٹ دیا ہے ایک سال کی بجائے دس ماہ میں قرعہ اندازہ کرکے وعدہ پورا کیا ہے قصاب یونین کے تمام عہدیداران متحد ہیں اور ہماری یونین میں ممبران کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مضبوطی باہمی ربط ہم آہنگی پیدا ہوتی جارہی ہے ہمارا مشن ہے کہ عام شہری کو سستا معیاری گوشت کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں اور پریشر گوشت بیچنے والوں کا قلع قمع کیا جائے اس موقع پر دیگر عہدیداران حاجی رمضان، استاد ماجد،عاصم معین قریشی، نعیم قریشی، عرفان قریشی، عاصم قریشی،اکرم انصاری،ساجد بلوچ،استاد فاروق،استاد غلام مصطفی زاہد، استاد لیاقت،ساجد گجر، رانا ابراہیم مدنی، رانا فہدنے صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قصاب یونین کے انعقاد سے ہمیں بہت خوشی ہے اہلکار مارکٹ میں زائد فیسز لے رہے تھے ناجائز چالان کیے جارہے تھے ان سب مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوگیا ہے اور ہمارے بنیادی مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ہیں صدر رانا راشد عرف ببلو کی سربراہی میں ہماری قصاب یونین مزید ترقی کریگی اور تمام رکاوٹوں اور پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسکا دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے دیگر تمام نئے ممبران کیلئے ہماری ممبر شپ جاری ہے اور انکو بہت جلد نئے کارڈ بنا کردیے جائیں گے حلف برداری تقریب میں شہر کے معززین علاقہ کے علاؤہ سول سوسائٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قصاب یونین کے انعقاد کو بے حد سراہا۔