ملتان (صفدربخاری سے)  وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، رجسٹرار وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اختر، پی ایس ٹو وی سی عرفان محمود اور معروف سوشیالوجسٹ و سول سوسائٹی ایکٹیوسٹ عادل محمود نے سیف سٹی پروجیکٹ ملتان کا وزٹ کیا،اس موقع پر ایس پی سیف سٹی نصر اللہ وڑائچ نے وفد کو جدید ٹیکنالوجی، کیمروں کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور پروجیکٹ کے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی اور کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام کا عملی مظاہرہ بھی کرایا ،ایس پی نصراللہ وڑائچ ،ڈی ایس پی الیاس نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ جرائم کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا، موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی، پرس چھیننے اور دیگر وارداتوں کو جدید نگرانی کے نظام سے ٹریس کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے گا، مقصد عوام اورشہریوں کے لیے پرامن ماحول پیدا کرنا ہے،ملتان میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سسٹم کے ساتھ منسلک کریں تاکہ جرائم کی روک تھام مزید موثر ہو سکے، اسی طرح عام شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، بالخصوص موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات اور جانی نقصان کو کم کیا جا سکے،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، اس منصوبے سے چوری، ڈکیتی میں امن قائم ہوگا اور ہم حکومت پنجاب اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بالخصوص ایس پی نصر اللہ وڑائچ جیسے ایماندار اور فرض شناس افسر کی تعیناتی ملتان کی عوام کے لیے خوش آئند ہے۔