ملتان :  مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان سٹی صدر ثروت خان،سٹی جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی اور اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کی عمر درازی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کے ملتان سمیت صوبہ بھر میں ترقیاتی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اس سلسلے میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان سٹی صدر ثروت خان،سٹی جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں دن رات مصروف عمل ہیں بالخصوص جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں،قیام امن اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ن لیگ عوام کی خدمت کے جذبے کے مشن کو جاری رکھے گی اور ائندہ بھی ن لیگ کی ہی حکومت ہو گی لیگی خواتین کارکنان پارٹی قیادت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ،اس موقع پرڈویژن صدرخولہ امجد،افشین بٹ سیکرٹری اطلاعات،نورین،حمیدہ بانو،فرزانہ سلطانہ ،الفت،خالدہ،نصت بختیار ،سعیدہ اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔