ملتان: نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP)اور بٹش کونسل کے زیر اہتمام 3روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان’’سکول منیجمنٹ کونسل(SMC)کی مضبوطی واستحکام ‘‘کا انعقاد مقامی ہوٹل ملتان میں کیاگیا ۔تربیتی ورکشاپ میں پنجاب کے اضلاع وہاڑی،لودھراں،رحیم یارخان خانیوال اور لاہورسے سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے NRSPسے عرفان مجید صاحب اور میڈم فرزانہ علی نے کہا کہ یہ تربیتی ورکشاپ سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو ایک موقع فراہم کرے گی کہ وہ پنجاب کے 203 سکولوں کی کو مضبوط بنانے میں اپنا ایک کردار ادا کرسکیں تاکہ SMCSکے ذریعے سکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ سکولوں میں تعمیرات کے کام میں بہتری آئے اور اساتذہ بچوں تک معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں اس موقع پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب سے ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق صاحب نے NRSPکی کاوشوں کو سراہا ۔اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس پراجیکٹ کی توسط سے پاکستان میں سکولوں سے باہر دوکروڑ بیس لاکھ بچوں کو واپس لانے میں مدد ملے گی۔اور SMCSاپنا فعال کردار اداکرتے ہوئے سکولوں کو ترقی دینے کے لیے شفاف نظام متعارف کروائے گی۔تربیتی ورکشاپ میں سہولت کار سلطان محمود اور حمنابشیرنے شرکاورکشاپ سے SMCSکے کرادرو زمہ داریاں ،شفاف معاشی انتظام کاری ،تنازعات کا پرامن حل ،سکول لیڈرشپ کاکردار ،آفات کی بہترانتظام کاری اور صنفی بنیاد پر مسائل کا حل جیسے موضوعات پر تربیت فراہم کی۔تربیتی ورکشاپ کے آخر میں مستقبل کا لائحہ عمل بنایاگیا جس کے مطابق پنجاب کے سات اضلاع میں 203سکولوں کیSMCSکو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ فعال ہوسکیں ۔اور سکولوں کی ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھایاجاسکے۔اس موقع پر برٹش کونسل سے میڈم رُخسانہ ،CEOایجوکیشن وہاڑی،CEOایجوکیشن رحیم یارخان اور CEOایجوکیشن لودھراں نے شرکت کی اور انہیں تعارفی شیلڈز دی گئیں۔