حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کی تعلیمات محبت، رواداری اور امن کا پیغام ہیں : خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری
ملتان: متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری نے برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن الدین عالم نوری حضوریؒ کے عرس مبارک کے موقع پر اپنے پیغام میں پوری امت مسلمہ اور بالخصوص اہالیانِ ملتان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ رکن الدین عالم نوری حضوری کی تعلیمات عشقِ الٰہی، خدمتِ خلق، اور باہمی احترام کا حسین امتزاج ہیں۔ آپؒ نے اپنے علم و عمل اور روحانی فیوض و برکات سے لاکھوں انسانوں کے دلوں کو منور کیا۔ آج کے اس دور میں جب معاشرہ انتشار اور نفرت کا شکار ہے، ہمیں اولیاء کرام کی تعلیمات سے رہنمائی لیتے ہوئے محبت، رواداری، اخوت اور امن کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری نے مزید کہا کہ اولیاء اللہ کا دامن مضبوطی سے تھامنے میں ہی امت کی نجات ہے۔ اگر ہم نے ان کی سیرت اور افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا لیا تو ان شائاللہ پاکستان میں امن، عدل اور روحانیت کا نور پھیل جائے گا۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کے فیوض و برکات سے ہمیں حصہ عطا فرمائے اور ہمیں ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔










































Visit Today : 246
Visit Yesterday : 608
This Month : 9669
This Year : 57505
Total Visit : 162493
Hits Today : 9933
Total Hits : 783089
Who's Online : 5






















