ملتان : کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ کے زیرِ اہتمام ہندو کمیونٹی کے تہوار دیوالی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب بشپ ہاوس کیتھولک چرچ، ملتان میں منعقد کی گئی تقریب کی صدارت کمیشن کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کی تقریب میں سی سی آئی ڈی کے ریجنل ڈائریکٹر فادر ڈینیئل تاج،نیشنل ایگزیکٹیو سیکریٹری سیموئیل کلیمنٹ، امروز گل، سرفراز کلیمنٹ، شازر گل، حنا سلمان، احمد ریاض، خوشونت، اطہر جہانیاں، مہک سمیت مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر شرکاءنے دیوالی کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں وطنِ عزیز سے بے پناہ محبت رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار انتہائی اہم اور قابلِ تحسین ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی رواداری، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ایگزیکٹیو سیکریٹری کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیساءمکالمہ سیموئیل کلیمنٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ کرسمس، عید اور دیوالی جیسے خوشیوں کے تہوار ہمیں باہمی محبت اور اتحاد کا پیغام دیتے ہیں، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ان تہواروں کو مل جل کر منائیں تاکہ قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے تقریب کے اختتام پر ہندو کمیونٹی کے افراد نے خصوصی دعا کی اور ملک میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔