گورنمنٹ ہائی سکول رحیم آباد کی ہیڈ مسٹریس عائشہ غازی کی جانب سے پرنسپل ڈاکٹر قمر عباس کے اعزاز میں عشائیہ، تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین
ملتان : گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول رحیم آباد کی ہیڈ مسٹریس اور ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ملتان کی نائب صدر عائشہ غازی کی جانب سے ہائر سیکنڈری سکول لاڑ کے پرنسپل ڈاکٹر قمر عباس کی تعیناتی کے موقع پر ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں تعلیمی میدان سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہیڈ مسٹریس عائشہ غازی،سابق سی ای او ایجوکیشن اشفاق احمد گجر،اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن،محبوب اشرف نے کہا کہ ڈاکٹر قمر عباس کی تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور طلباء کی تعلیمی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔ڈپٹی ڈی ای اُو جلالپور جعفر علی اعوان،ڈپٹی ڈی ای اُو شجاعباد رانا محمد جاوید،ڈپٹی ڈی ای اُو تحصیل صدر ملتان، راؤ شاہ محمدنے گورنمنٹ ہائی سکول رحیم آباد کی ہیڈ مسٹریس عائشہ غازی کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول رحیم آباد کی ترقی کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ ان کی قیادت میں اسکول میں اپنی مدد آپ کے تحت جدیدسائنس لیب، کڈز روم اور مستحق و نادارطالبات کے لیے یونیفارم و تعلیمی وظائف کا بندوبست کیا گیا، جس سے تعلیمی معیار اورطالبا ت کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ہیڈ مسٹریس عائشہ غازی کی سر برا ہی میں ملتان تعلیمی بورڈ نتائج سوفیصد حاصل ہوئے ہیں سکول ھذا کے ساز گا رتعلیمی ماحول کی وجہ سے طالبات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اُنھوں نے مزید کہا ہے کہ یہ شہر کا بہترین اور مثالی ادارہ ہے۔اس موقع پررانا اسلم انجم،اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن عمیر نثار، ہیڈ ماسٹرعبدالغفار،ہیڈ مسٹریس رابعہ بصری اورہیڈ مسٹریس رابعہ خان سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں۔شرکائے تقریب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اساتذہ کے مابین باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ رابطوں کے ذریعے تعلیمی اداروں کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا تاکہ طلباء کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔









































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 608
This Month : 9668
This Year : 57504
Total Visit : 162492
Hits Today : 9927
Total Hits : 783083
Who's Online : 4






















