ملتان: ایپکا رہنماؤں کا صوبائی چیئرمین نواب احسان خان سدوزئی کی خدمات کو خراجِ تحسین، باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد
ملتان: مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی بوٹا عابد، مرکزی چیئرمین ایپکا پاکستان رانا اقبال نون,خانزادہ کریم نواز خان جنرل سیکرٹری ایپکا ملتان نے اپنے خطاب میں کہا صوبائی چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب نواب احسان خان سدوزئی نے فرض شناس ، ایمانداری کے ساتھ ملازمین اور عام آدمی کی بے لوث خدمت کی۔دوران سروس جس انداز سے سرکاری امور سر انجام دیئے،سوشل سروسز کے ذریعے خلق خدا کی خدمت کی۔باعزت با وقار انداز سے ریٹائرمنٹ اللّٰہ کی بڑی نعمت ہے اور رحمت ہے۔ہم ان کی خدمات کو با وقار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نواب احسان خان سدوزئی نے ملازمین کی ترقی اور سکیل اپ گریڈیشن کے لئے جو جدوجہد کی وہ قابل ستائش ہے۔ ایکسائز ملتان ڈویژن اور ایکسائز پنجاب میں یونین کی بنیاد رکھنے والے صوبائی چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب نواب احسان خان سدوزئی ہیں، ہم ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ۔سرکاری ملازمین اور شہریوں کے جو بھی مسائل تھے انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے۔ نواب احسان خان سدوزئی کی خدمات ایپکا ایکسائز پنجاب اور ایپکا پاکستان میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ہم ان کی اعلیٰ خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کو سرکاری پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے با عزت ریٹائر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔









































Visit Today : 307
Visit Yesterday : 608
This Month : 9730
This Year : 57566
Total Visit : 162554
Hits Today : 12858
Total Hits : 786014
Who's Online : 5






















