ملتان:  جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رؤف خان سا سولی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی اور علاقائی جماعتیں قیام امن اور بھائی چارے کے لیے مثبت کردار ادا کریں بلدیاتی نظام کو بہتر اور صحت مند بنانے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے دانیال عزیز کے مثبت بلدیاتی نظام کے طریقہ کار سے عوامی مفاد کے لیے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے نئے صوبوں کا وہ مطالبہ کر رہے ہیں جو اپنی سرزمین پر تہذیب اور کلچر نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا رؤف ساسولی نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کے اختیارات کسی بھی سطح پر ہو ں مقامی خود مختیاری نفرتوں کے خاتمے کے لیے بہتر ہے تحصیل کو ضلع کا محتاج نہیں ہونا چاہیے اور ضلع کو ڈویژن کا جبکہ ڈویژن کو صوبائی دارالخلافہ کا محتاج نہیں ہونا چاہیے اس وقت با اختیار بلدیاتی نظام کی اشد ضرورت ہے ملک میں بد امنی عروج پر ہے ایسی صورتحال میں ادیب، دانشور اور تمام سیاسی و مذہبی اور علاقائی جماعتیں مل کر مثبت کردار ادا کریں تاکہ ملک میں صحت مند امن قائم ہو مقامی خود مختیاری ،بہتر اور انصاف پر مبنی بلدیاتی نظام سے عوام کو مطمئن کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بے چینی اور دیگر مسائل دور ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے جن کی سرزمین پر تہذیب کلچر اور ثقافت ہے ان کو صوبہ ملنا چاہیے لیکن قومی وحدتوں کی تقسیم پر اختلافات مزید بڑھیں گے اور نفرتوں میں اضافہ ہوگا ۔