فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کا اجلاس، گندم کی منصفانہ سپلائی اور فوڈ گرین لائسنس کی تجدید کے مسائل پر غور
ملتان: ضلع ملتان کی فلور ملز کا اجلاس نواب لیاقت علی خان، ملک ممتاز حسین شجرہ،اور چوہدری محمد جمیل،کی سربراہی میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ملتان کی فلور ملز کے موجودہ مسائل مثلا فوڈ گرین لائسنس کی تجدید اور تمام فلور ملز کو برابری کی بنیاد پر گندم کی سپلائی وغیرہ کے مسائل زیر بحث آئے جس میں اعلی قیادت نے اپنے ضلعے کی فلور ملز کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے موجودہ تمام مسائل حل کروانے کی پوری کوشش کریں گے اس کے لیے انہوں ڈویژنل فوڈ افس کے علاوہ اگر لاہور میں فوڈ ڈائریکٹریٹ میں یا سیکرٹری فوڈ آفس میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے فلور مل فلور ملز ایسوسی یشن اپنی ملز برادری کا پورا پورا ساتھ دے گی اجلاس میں چوہدری محمد مسعود، شیخ کاشف چوہدری،محمد بوٹا، میاں محمد گلزار، میاں جواد، ملک محمد اقبال،ملک محمدنذیر، محمد سلطان، زاہد محمود،محمد یوسف،محمد کامران، محمد عبداللہ، چوہدری محمد طاہر، محمد آصف خان اور دیگر شریک تھے۔









































Visit Today : 311
Visit Yesterday : 608
This Month : 9734
This Year : 57570
Total Visit : 162558
Hits Today : 13310
Total Hits : 786466
Who's Online : 4






















