ملتان: انجمن تاجران اکبر روڈ چوک شہیداں شیر گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک عمران بھٹہ نے اپنے پورے گروپ شیخ اقبال، حاجی غلام عباس، فرخ عمر چوہدری، ملک معاذ بھٹہ، شیخ عبدالقادر، ملک عبدالکریم،شیخ کاشف ادریس، شیخ طارق اختر، مخدوم شاہد ریحان، شیخ عبداللہ شفیق، ملک ارسلان مظہر، نعمان شبیر، جاوید مغل، سلمان ادریس، عابد مغل ودیگر تاجروں کے ہمراہ چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی تنظیم تاجران چیمبر آف سمال ٹریڈرزسے الحاق کرتے ہیں ہماراتنظیم تاجران چیمبر آف سمال ٹریڈرزکے سوا کسی بھی تاجر تنظیم سے تعلق نہ ہے۔ خواجہ محمد شفیق وہ واحد قیادت ہے جو پورے پاکستان میں تاجروں کے مسائل کو بخوبی حل کیا تاجروں نے خواجہ شفیق کی سربراہی میں کبھی بھی خود کو تنہا نہیں سمجھا۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ناجائز ٹیکسوں اورمسائل کے حل کے لیے ہمیشہ تاجروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی نظر آئی۔اس لیے ہم خواجہ محمد شفیق اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کاہر پلیٹ فارم پر ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔