ملتان: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤ فیصل الرحمن نے مجسٹریٹ سیکشن 30 بورےوالا کی سربراہی میں کالونی برانچ اے سی آفس بورےوالا کے کالونی کلرک سرفراز احمد BS-14 کو ریڈ کر کے 30 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وہاڑی راؤ فیصل الرحمن نے کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آفس بورےوالا کے کالونی کلرک سرفراز احمد BS-14 کو مجسٹریٹ سیکشن 30 کے ہمراہ ایک شہری سے اسکا مکان واگذار کروا کر دینے کی مد میں 30 ہزار روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں