ملتان:  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کی رہنما صائمہ کنول اور طیبہ یسین ایڈووکیٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد اور لاہور میں سرکاری کمیٹیاں بن رہی ہیں مگر ملتان کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملتان کے ورکرز مایوسی کا شکار ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا ملتان کے پارٹی ورکرز بھی دیگر شہروں سے کم نہیں ہیں۔ وہ بھی پارٹی کے لئے بھرپور کام کر رہے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ملتان کے پارٹی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جایے۔ اس طرح ملتان میں ہماری جماعت کمزور ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ مخلص اور محنتی پارٹی ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد پر سرکاری کمیٹیوں میں شامل کیا جائے۔ اس طرح ان میں کام کرنے کا جذبہ بڑھے گا اور پارٹی مضبوط ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے لئے ہمیشہ کام کیا پارٹی کے لئے جیل کاٹی۔ میرے ساتھ درجنوں پارٹی ورکرز نے پارٹی کے لئے جیل میں قید و بند کی صعبتیں برداشت کیں۔ پارٹی کا اصل سرمایہ یہی ورکرز ہیں۔ انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انھوں پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ان تمام ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد پر سرکاری کمیٹیوں میں شامل کریں۔ اس طرح ان میں کام کرنے کا جذبہ بڑھے گا اور وہ پہلے سے بہتر انداز میں پارٹی کے لئے کام کریں گے اس طرح پارٹی کو تقویت ملے گی کیونکہ ورکرز خوشحال ہو گا تو پارٹی بھی مضبوط ہو گی۔