ریڈز ملتان ٹیم کے زیرِ اہتمام “ای پی آئی پر آگاہی سیشن،، میڈیا نمائندوں کی بھرپور شرکت،ای پی آئی عالمی ادارۂ صحت کا پروگرام ہے، ویکسینز محفوظ اور مؤثر ہیں:میڈم اسماء ناز
ملتان(بیوروچیف) سماجی تنظیم ریڈز ملتان ٹیم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں میڈیا نمائندوں
کے لیے “ای پی آئی پر آگاہی سیشن” کے عنوان سے ایک جامع نشست منعقد ہوئی۔ سیشن کا مقصد میڈیا کے ذریعے حفاظتی ٹیکہ کاری (Expanded Programme on Immunization – EPI) سے متعلق آگاہی میں اضافہ اور عوامی شعور کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ اس موقع پر سیشن کا مرکزی تھیم “کوئی پیچھے نہ رہے: ہر بچے کی حفاظتی ٹیکہ کاری کی طرف بڑھتے ہوئے” رکھا گیا۔ اس سیشن میں قومی و مقامی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں امجد سعید ملک،حنیف چوہان،عمر
فاروق،خلیل بھٹی ،محمد رضوان اعوان ،منیر شاہین،احتشام مرزا،ندیم قیصر ،مقبول
حسین،صفدر بخاری،بابر چوہدری،سہیل چوہدری ودیگر سینئر صحافی شامل تھے۔ شرکاء نے سیشن کو نہایت معلوماتی اور رہنمائی پر مبنی قرار دیا۔ سیشن کی میزبانی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، میڈم اسماء نازکمیونٹی انگیجمنٹ اسپیشلسٹ،میڈم عائشہ رحمان،مشتاق چشتی اور کو- فیسلیٹیٹر محمد اسد نے کی، جبکہ مہمانانِ گرامی میں محمد اقبال سہو (اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال) اور محترمہ
سعدیہ (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینڈز) شامل تھیں۔ سیشن میں ریڈز پاکستان کے نمائندگان نے ادارے کے جاری حفاظتی ٹیکہ کاری پروگرامز، ان کے مقاصد اور کمیونٹی انگیجمنٹ حکمتِ عملیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میڈم اسماء ناز، نے بتایا کہ ای پی آئی (Expanded Programme on Immunization) عالمی ادارۂ صحت (WHO) کا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد بچوں اور ماؤں کو خطرناک اور مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے مفت حفاظتی ٹیکہ جات فراہم کرنا ہے۔ پاکستان میں یہ پروگرام وزارتِ صحت کے تحت چلایا جاتا ہے، جس کے ذریعے بچوں کو پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی، نمونیا، تشنج اور دیگر قابلِ تدارک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ یہ پروگرام نہ صرف بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے بنیادی کردار ادا کرتا ہے بلکہ ایک محفوظ، صحت مند اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی تشکیل میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں کیونکہ یہ ویکسینز عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہیں اور ان کے منفی اثرات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین بے بنیاد پراپیگنڈہ کا شکار ہونے کی بجائے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ سیشن کے دوران مقررین نے زور دیا کہ میڈیا عوامی صحت کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ درست معلومات کی فراہمی، مثبت رویوں کے فروغ، اور جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کے ذریعے میڈیا ایک مضبوط اور باخبر معاشرہ تشکیل دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ کاری صرف بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک محفوظ اور صحت مند قوم کی بنیاد ہے۔ میڈیا نمائندوں کی جانب سے سماجی تنظیم ریڈز ٹیم کو مختلف مہمات کے پیغامات کی مؤثر تشہیر کے لیے تجاویز دی گئیں۔مزید برآں شرکاء کو ویکسینیشن سے متعلق عام غلط فہمیوں کے ازالے کے طریقے بھی بتائے گئے۔ آخر میں منتظمین نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوامی اعتماد کے قیام، کمیونٹی کی شمولیت، اور بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ایک مؤثر شراکت دار ہے۔ تقریب کا اختتام تمام شرکاء کے عزمِ نو اور ایک ایسے معاشرے کے قیام کے عہد کے ساتھ ہوا جہاں ہر بچہ مکمل طور پر حفاظتی ٹیکوں سے محفوظ ہو۔









































Visit Today : 311
Visit Yesterday : 608
This Month : 9734
This Year : 57570
Total Visit : 162558
Hits Today : 13310
Total Hits : 786466
Who's Online : 4






















