ملتان:  کریسنٹ لائنز کلب کاماہانہ اجلا س سے صدر پروفیسر اعظم حسین نے کہا ہے کہ ہونٹ تالو کٹے افراد کے لیے سالانہ بنیادوں پر جاری5 روزہ مفت پلاسٹک سرجری کیمپ11 نومبر سے 16 نومبرتک کوملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتما م الخدمت ہسپتال نزد چوک ناگ شاہ مظفر گڑھ روڈ پرلگایا جارہاہے۔کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت طبی سہولیات کے ساتھ قیام وطعام کا انتظام کا مکمل انتظام ہوگا۔جبکہ ہونٹ تالو کٹے افراد پرجیکٹ کے چیئرپرسن میاں جاوید اقبال نے کہا دنیا بھر میں ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بچے ہونٹ اور تالو کے پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں صرف پاکستان میں ہر سال نو ہزار سے زیادہ بچے ہونٹ یا تالو کٹے پیدائشی نقص کے ساتھ پیداہور ہے ہیں۔ بدقسمتی سے اس بیماری کے شکار بچے علاج کی موثرسہولتیں نہ ملنے اور اس کے تدارک کی تدابیر اور بروقت علاج کرا لینے کا شعور نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات زندگی بھر المیوں کا شکار رہتے ہیں کریسنٹ لائٹر کلب الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کرتا ہے کہ دو جنوبی پنجاب سے ہونٹ و تالو گئے مرض کے خاتمہ اور اس کے علاج کے لیے عوام میں آگہی اور شعور کی مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تلاش اور ان کے مفت آپریشن کی اس تحریک میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ اپنے بچوں کی مسکراہٹ واپس لوٹ آئے اور وہ بھی زندگی کی خوشیاں اپنے دامن میں سمیٹ سکیں۔اجلاس میں ممبران کے درمیان کیمپ کے انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ اس کیمپ میں لیو کلبز کے ممبران انتظامی اور معلوماتی حوالے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔سیکرٹری پروفیسر امجد رامے نے گذشتہ ماہ میں کئے گئے منصوبوں کی روپوٹ پیش کی۔ سنیئر نائب صدر،شیخ فہیم ستارعثمان خان، سابق ڈسٹر کٹ گورنرمحمد اعظم چوہدری، فرخ عمر چوہدری پروفیسرحمید رضاصدیقی،عمران خا لد، چوہدری ذولفقارعلی، شہزاد انور شیخ،سعید اللہ خان،حاجی عمر بھٹہ، شیخ عمیر،الیاس انور شیخ،جام اخلاق حسین،خواجہ سہیل طفیل،احمد سعید، شکیل بخاری،ڈاکٹر رانا زولفقارعلی، آصف خان نیازی، ظفر حسین، شہزاد،دانیال حسین،ودیگر ممبران نے شرکت کی