ملتان:  جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان پاکستان کے واں 76واں دو روزہ سالانہ جلسہ اور استاذ العلماء علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی اور علامہ علی رضانقوی مرحوم کی سالانہ برسی کے پہلے روز مدرسہ ھذا کے پرنسپل اور مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سید محمد تقی نقوی نے کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس دین اسلام کی تبلیغ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں دینی مدارس کا معاشرے میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے علماء کرام نے معاشرتی آلودگی کو ختم کرنے میں ہمیشہ مؤثر کردار ادا کیا ہے۔عوام میں محبت اُخوت کے جذبوں کو پروان چڑھا نا چاہیے۔اسلام کو آج داخلی وخارجی دشمنوں کا سا منا ہے مگر ہمیں بھا ئی چارہ سے امن اور برداشت سے ان کو شکست دیں۔اورحضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قر با نی کے فلسفہ جرات پر عمل کریں اور جو دشمن ہمیں لڑانا چا ہتا ہے اُس کے عزائم کو نا کام بنا نا ہو گا اور اُس عظیم قربا نی کی یاد میں صبر وبھا ئی چارہ کا دامن ہاتھ میں تھامنا ہو گا۔جبکہ جلسہ سے مولانا منظور حسین جوادی، مولانا اختر حسین نسیم، مولانا توصیف حسین کمیلی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ ڈاکٹر محمد کاظم نقوی، مولانا احسان رضی، مولانا علی سجاد نقوی، مولانا محمد رضا نقوی، مولانا تنویرالکاظم، مولانا شبیر حیدری، مولانا محمد باقر گھلو، مولانا نصیر حیدر، مولانا محمد اقبال خان، مولانا رحمت حسین کھوسہ، مولانا انیس حیدر بزدار، مولانا فیاض حسین اسدی، مولانا باقر عباس، مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی، مولانا مختار ثقفی، مولانا عاشق مسکین، مولانا ملازم حسین سیوڑہ، مولانا علی جعفر کاظمی، مولانا علی رضا نقوی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی کی مذہبی دینی وسیاسی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا انہوں نے نامساعد حالات میں دین اسلام کے فروغ میں پوری زندگی صرف کردی اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ملی وحدت کو مضبوط کیا قرآن واہل بیت کی تعلیمات کے فروغ اور تحفظ کے لیے اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جلسہ کی تقریبات آج دوسرے روز بروز ہفتہ بھی جاری رہیے گی۔