ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی سنیئرنائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتا ن ڈوثزن کے صدر سید عرفان شاہ، جنوبی پنجاب کے نائب صدر ملک قصیراقبال کمبوہ،بوہر گیٹ کے صدر چوہدری خالد صغیر، نیو ملتان گلشن مارکیٹ کے صدر راؤ لیاقت علی،ملتان کے نائب صدر محمد ندیم شیخ، نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل درآمد کی بجائے حکومت عام غریب شہری کا پیٹ بھرنے کے لیے اٹا گھی چینی کی قیمتوں 100 فی صد کمی کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے عام غریب شہری کی خوشحالی کے لیے آٹا، گھی، چینی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں ٹیکسز میں حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے نہ کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام مزید پریشانی سے دوچار ہو اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے آٹا، گھی، چینی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور تاجر برادری کے مفاد میں حقیقی تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کی جائے اور ان کی تجاویز پر عمل کیا جائے تاکہ چھوٹے تاجر اور عام دکاندار بھی خوشحال ہو ں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں سے صرف غریب قوم کا خون ہی چوسا جا رہا ہے اور ایوانوں میں بیٹھے نمائندگان کی آئے روز تنخواہوں میں اضافے کیے جاتے ہیں لیکن غریب قوم کے مفاد میں فیصلے نظر نہیں آرہے جو آنے چاہیں عوام کو عملی ریلیف دینے کا دعویٰ بھی پورا کیا جائے نت نئے ٹیکسز سے غریب قوم کو نجات دلائی جائے بالخصوص بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز ختم کیے جائیں تاجر برادری اور عوام کی ایف بی آر کے کرپٹ نظام سے جان چھڑائی جائے جس کی وجہ سے اج تاجر برادری انتہائی پریشانی سے دوچار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام میں تاجر برادری اہم حیثیت رکھتی ہے لیکن افسوس کہ آ ہے روز ٹیکس در ٹیکس پالیسی نے نہ صرف تاجر برادری کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے بلکہ عام شہری کی حالت بھی انتہائی دگرگوں ہو گئی ہے اسی لیے حکومت سنجیدگی سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو اور تجارتی و کاروباری طبقہ سمیت عام غریب شہری خوشحال ہوں۔