ملتان: تاجروں کا صفائی ٹیکس کے خلاف شدید ردعمل، ’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ کے نام پر ٹیکس منصوبہ مسترد

ملتان: انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر فہد اسحاق سانگی نے حکومت کی جانب سے ’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ کے نام پر مجوزہ صفائی ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے تاجر اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف متحد ہیں۔ تاجروں سے فی کس ایک ہزار روپے صفائی ٹیکس کی وصولی کا منصوبہ شرمناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ تاجر برادری اس ٹیکس کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ فہد اسحاق سانگی نے کہا کہ صفائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن افسوس کہ اب انہی فلاحی کاموں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔ ’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ کے نام پر ٹیکس لگانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوام کو ریلیف دینے کے دعووں کی نفی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی، معاشی بدحالی، اور بجلی و گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ جبکہ حکومتی نمائندے عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق نظر آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر صفائی ٹیکس کے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کرے تو تاجر برادری پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔








































Visit Today : 332
Visit Yesterday : 513
This Month : 14555
This Year : 62391
Total Visit : 167379
Hits Today : 2192
Total Hits : 858557
Who's Online : 9




















