ملتان: ملک محب فیض اللہ بھٹہ ایڈووکیٹ اور ملک احمد ابوبکر سعد بھٹہ کا تونسہ بار کے امیدوار برائے جنرل سیکریٹری ملک فاروق کی حمایت کا اعلان
ملتان : ملک محب فیض اللہ بھٹہ ایڈووکیٹ اور ملک احمد ابوبکر سعد بھٹہ نے تونسہ بار کے الیکشن میں امیدوار برائے جنرل سکریٹری ملک فاروق کی اپنے دوستوں سمیت حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر ملک محب فیض اللہ بھٹہ ایڈووکیٹ اور ملک احمد ابوبکر سعد بھٹہ نے کہا کہ نوجوان وکلاء حضرات اپنے قیمتی ووٹ سے امیدوار برائے جنرل سکریٹری ملک فاروق کو کامیاب کروائیں تاکہ تونسہ بار میں نوجوان وکلاء کے مسائل کے حل کے اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک فاروق ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں وکلاء کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں اور نئے وکلاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے ہیں ان کی کامیابی سے تونسہ بار کے مسائل حل ہونگے اور نوجوان وکلاء کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر ملک محب فیض اللہ بھٹہ نے تونسہ بار میں ان کی الیکشن کمپین شروع کی جس میں کثر تعداد میں نوجوان وکلاء ان کے ساتھ موجود تھے









































Visit Today : 311
Visit Yesterday : 608
This Month : 9734
This Year : 57570
Total Visit : 162558
Hits Today : 13272
Total Hits : 786428
Who's Online : 5






















