مریم نواز پنجاب کی خواتین کا فخر
مریم نواز پنجاب کی خواتین کا فخر
تحریر: ایس پیرزادہ
پنجاب کی سیاست میں تاریخ رقم ہو چکی ہے
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جب مریم نواز کی صورت میں ایک خاتون وزیر اعلیٰ
نے اقتدار سنبھالا تو بہت سے ذہنوں میں سوالات ابھرے کہ کیا ایک خاتون وزیر اعلیٰ ایسے کام کر سکے گی جو پنجاب میں پہلے کبھی نہ ہوئے ہوں؟ مگر آج صرف ایک سال بعد مریم نواز نے اپنے عمل فیصلوں اور خدمت سے وہ تمام سوالات خاموش کر دیے ہیں وہ نہ صرف ایک سیاسی لیڈر بن کر ابھری ہیں بلکہ پنجاب کی ہر بیٹی کے لیے امید ہمت اور خود اعتمادی کی علامت بن چکی ہیں مردوں کے زیرِ تسلط نظام میں جب مریم نواز نے صوبے کی باگ ڈور سنبھالی تو انہوں نے صرف سیاست نہیں کی بلکہ عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لانے کا عزم کیا ان کا اندازِ حکومت مہربانی نظم اور جدید سوچ کا حسین امتزاج ہے پنجاب کی غریب بچیوں کے لیے دھی رانی پروگرام ایک نعمت سے کم نہیں جس کے تحت ہر بیٹی کو شادی پر ایک لاکھ روپے بطور جہیز اور ایک لاکھ بطور سلامی دیا جاتا ہے یہ قدم نہ صرف والدین کے لیے سہارا ہے بلکہ بیٹی کی عزتِ نفس اور وقار کو بھی برقرار رکھتا ہے ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہروں اور قصبوں کی حالت بدل گئی صفائی کے نئے معیارات مقرر ہوئے گلیوں بازاروں اور محلوں میں صفائی کو ترجیح دی گئی اب پنجاب کے شہری اپنے ماحول سے شرمندہ نہیں بلکہ فخر محسوس کرتے ہیں خواتین کے تحفظ کے لیے سیف سٹی ایپ کا اجرا ایک انقلابی قدم ہے جو ملک میں اپنی نوعیت کی واحد مثال ہے یہ ایپ جدید ترین نظام سے منسلک ہے اور اس کے ذریعے بلڈ ڈونیشن گمشدہ بچوں کی تلاش لاوارث لاشوں کی شناخت اور ای بٹن جیسی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اگر کوئی خاتون خطرے میں ہو تو صرف ایک کلک یا 15 پر کال سے پولیس فوری پہنچتی ہے ڈولفن فورس دو سے تین منٹ میں اور اگر فاصلہ زیادہ ہو تو قریبی تھانہ چار سے پانچ منٹ میں مدد کے لیے پہنچ جاتا ہے اس ایپ کی نگرانی نصراللہ وڑائچ کر رہے ہیں جو اسے ایک مؤثر اور جدید نظام کے طور پر چلا رہے ہیں خواتین کو تعلیمی اداروں تک محفوظ اور آسان رسائی دینے کے لیے بائیک اسکیم متعارف کروائی گئی اب پنجاب کی بیٹیاں نہ صرف تعلیم حاصل کر رہی ہیں بلکہ اعتماد کے ساتھ سڑکوں پر بھی سفر کر رہی ہیں خواتین کالجز کے اندر پنک بس سروس کا آغاز بھی ایک بڑا قدم ہے جو نہ صرف سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے بلکہ اس کے ذریعے خواتین کو ایف آئی آر درج کروانے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور دیگر قانونی معاونت کی سہولت بھی دی جا رہی ہے جو کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے نظام سے کم نہیں خواتین کی جائیداد میں حقِ وراثت کی فراہمی کے لیے جو نیا نظام ترتیب دیا گیا ہے وہ صوبائی محتسب سے منسلک ہے تاکہ کسی بھی ضلع میں اگر کوئی خاتون اپنے حق سے محروم ہو تو فوری دادرسی ممکن ہو نوجوانوں کے لیے بے روزگار پروگرام ایک نئی امید بن چکا ہے جو نہ صرف روزگار فراہم کرتا ہے بلکہ خود انحصاری اور باوقار زندگی کا سبق بھی دیتا ہے مریم نواز نے خواتین کے لیے سب سے جرات مندانہ اقدام ورک پلیس ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی کی صورت میں اٹھایا ہر سرکاری و نجی ادارے میں ہراسگی کے خلاف سخت قوانین لاگو کیے گئے اور خواتین کو شکایت درج کروانے کے لیے محفوظ اور باوقار راستہ فراہم کیا گیا یہ پالیسی صرف قانون نہیں بلکہ خواتین کے اعتماد اور تحفظ کی ضمانت ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مریم نواز نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیکس دیے اور ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک بنیں جو ان کی انسان دوستی اور درد مندی کی عکاسی کرتا ہے مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر ملتان نے شہر کی ترقی سڑکوں کی بحالی نکاسی آب روشنی اور صفائی کے منصوبوں میں غیر معمولی کام کیا ہے جس سے شہر کی حالت نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے مریم نواز نے یہ ثابت کیا ہے کہ قیادت کا تعلق صنف سے نہیں بلکہ کردار وژن اور خدمت سے ہوتا ہے وہ ہر اُس عورت کی آواز ہیں جسے دبایا گیا ہر اُس بیٹی کی امید ہیں جسے جہیز کے بوجھ نے رلایا اور ہر اُس ماں کا فخر ہیں جو چاہتی ہے کہ اس کی بیٹی محفوظ خودمختار اور باوقار زندگی گزارے میں امید کرتی ہوں میرا ورک پلیس ہراسمنٹ پر لکھا ہوا ارٹیکل موجود ہے جس میں میں نے تجویز دی ہے کے جلد اور کم از کم ٹائم میں ان کالی بھیڑوں کا احتساب ہو جو خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں ایک ماہ میں فیصلہ ہو تاکہ خواتین عزت کے ساتھ اپنے بچوں کا روٹی رزق کر سکیں جو بھی خاتون اواز اٹھاتی ہے اسی کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی جاتی ہیں جو کسی بھی عورت اور اس کی فیملی کے ساتھ زیادتی ہے اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قانون سازی کیجئے جس طرح آپ پنجاب میں ہر طرح سے خواتین کو محفوظ بنا رہی ہیں بطور ایک عورت ایک کالم نگار اور سماجی کارکن میں مریم نواز کے ان اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں پنجاب کی سرزمین پر وہ صرف وزیرِ اعلیٰ نہیں بلکہ عورت کی عظمت احساس اور وقار کی جیتی جاگتی مثال ہیں جو آنے والے وقت میں ہر بیٹی کو یہ یقین دلاتی ہیں کہ اگر نیت سچی ہو تو عورت کسی بھی مقام تک پہنچ سکتی ہے مریم نواز واقعی پنجاب کی خواتین کا فخر ہیں









































Visit Today : 311
Visit Yesterday : 608
This Month : 9734
This Year : 57570
Total Visit : 162558
Hits Today : 13279
Total Hits : 786435
Who's Online : 5






















