ملتان : مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام منفرد، عظیم الشان اورتاریخی غوث الوریٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ علی اختر اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا غوث الاعظم عبدالقادر جیلانی کو ولایت میں وہی مقام عطا کیا جو نبوت میں تاجدارختم نبوت کو عطا فرمایا۔سیدنا غوث الاعظم کائنات ولائت کے تاجدار اورسلطان الاولیاء ہیں اورانہیں یہ مقام صفات محمدی میں فنائت کی وجہ سے حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ سیدنا غوث الاعظم کی تعلیمات امت کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔حضور غوث الوریٰ تفقہہ فی الدین اوررسوخ فی العلم کی وجہ سے اپنے دور کے تمام علماء کرام پر فوقیت رکھتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں علم و عمل،تقوی و پرہیزگاری اورزہد وریٰ کے اعلیٰ مقام پر فائز فرمایا تھا۔غوث الوریٰ کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی نے کی،جبکہ صاحبزادہ میاں غلام جیلانی آفتاب قادری نظامی نے خصوصی دعاکرائی اورتاریخی کانفرنس کے انعقاد پر مرکزی میلاد کمیٹی کے سربراہ رکن الدین حامدی کیلئے بغداد شریف کے ٹکٹ کا اعلان کیا۔کانفرنس میں پیرزادہ سیدطلحہ حسین رضوی،پیر نوید فرید چشتی،خواجہ محمدزبیر نقشبندی،مرکزی میلاد کمیٹی کے سربراہ رکن الدین حامدی،مخدوم غلام مصطفےٰ گیلانی،مخدوم ڈاکٹر غوث عالم گیلانی،میاں ریاض احمد مہروی،خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری،راؤ عارف رضوی،،مرزاارشدالقادری،پیر افضل فرید چشتی،سید بابرشاہ،راؤ عبدالقیوم شاہین،حاجی ندیم قریشی،چوہدری حامد ارائیں،میجراقبال چغتائی،مصباح اسحاق،حافظ ظفر قریشی،علامہ امیر اظہر سعیدی،پیر عزیزالرحمن قادری،الحاج محمد علی انصاری،قاری توفیق حامدی،علامہ مختارسواگ،پیر مظہر صدیق چشتی،پیر ساجد نواز قادری،شفقت طلال تاشفین،سجاد مغل،شاہداکرام حامدی،غلام حسین فریدی،محبوب خان قادری،عرفان حامدی،مصباح الدین حامدی اور دیگر نے شرکت کی۔